ابنا: شيعہ علما کونسل کي اپيل سيکڑوں کي تعداد ميں لوگ کراچي کي مرکزي شاہر ايم اے جناح روڈ پر آئے اور وہاں دھرنا ديکر بيٹھ گئے۔انکا مطالبہ تھا کہ حکومت معصوم اور بے گنا شہريوں کي ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لئے فوري اور موثر اقدامات کرے۔ دھرنے سے خطاب کے کرتے ہوئے شيعہ علما کونسل کے رہنما علامہ احمدي علي نقوي نے کہا کہ حکومت شيعہ مسلمانوں کي ٹارگٹ کلنگ روکنے ميں بري طرح ناکام ہوگئي ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچي، کوئٹہ،گلگت اور پاراچنار سيمت ملک کے مختلف شہروں ميں شيعہ مسلمانوں کو دہشتگردي کا نشانہ بنايا جارہا ہے- انہوں نے کہ آگر حکومت نے اس سلسلے ميں موثر کاورائي نہ کو احتجاج کا دائرہ پورے ملک ميں پھيلاديا جائے گا۔احتجاجي دھرنا چھے گنٹھے تک جاري رہا جسکے بعد لوگ پرامن طريقے سے منتشر ہوگئے۔ واضح رہے کہ گلگت ميں ايک دہشتگرد تنظيم کي جانب سے ہڑتال کے اعلان کےبعد حالات کشيدہ ہوگئے تھے جسکے بعد شہر ميں کرفيو نافذ کرديا گيا ہے۔.......
/169